تودے گر آنے کے بعد سرینگر۔جموں شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//سرینگر ۔جموں شاہراہ پر سنیچر کی صبح سے بھاری بارش کے نتیجے میں پسیاں گر آئیں اور پتھر کھسکنے لگے، جس کے بعد مذکورہ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد روفت کیلئے بند کیا گیا۔حکام کے مطابق یہ تودے ضلع رام بن میں گر آئے ہیں۔
حکام کے مطابق بانہال علاقے میں آج صبح تین بجے سے بارش میں شدت آنے کے بعد زمینی تودے گر آئے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ آج پروگرام کے مطابق جموں سے سرینگر کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ بند ہونے کے بعد رام بن،چندرکوٹ،اُدھمپور اور نگروٹہ علاقوںمیں گاڑیوں کو روکا گیا ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *