رام بن میں آتشزدگی کی شبانہ واردات، کم سے کم پانچ دکان خاکستر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
جموں// ضلع رام بن کے گاندھری علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں کم سے کم پانچ دکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے گاندھری علاقے میں گذشتہ شب دیر گئے ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں متصل دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم پانچ دکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے اور ان دکانوں میں کچھ گیس سیلنڈر بھی پھٹ گئے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *