سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر میں پیر کی صبح مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے منور آباد میں واقع ایک ہوٹل میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کو پیر کی صبح اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیاح کو بے ہوشی کے عالم میں ہی خیبر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔