نئی دہلی// چار دن بعد ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیس کم ہوکر 16 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 15،510 کیسز کی رپورٹ ہے ، حالانکہ شفایاب مریضوں کی تعداد کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
دریں اثنا ، ملک میں اب تک ایک کروڑ 43 لاکھ ایک ہزار 266 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15،510 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔