Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

میٹرک نتائج… شادمانی کیساتھ احتساب بھی لازمی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 2, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے لئے گئے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے جس میں بورڈ حکام کے مطابق 75فی صد اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ اس امتحان میں مجموعی طور پر 75132اُمیدوار شامل تھے جن میں 38340لڑکے جبکہ 36772لڑکیاں شامل تھیں ۔مجموعی طور پر 56348اُمید وار کامیاب اور 18626ناکام ہوئے ہیں۔حسب سابق لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی مارلی۔ لڑکوں میں کامیابی کی شرح 74.04فیصدرہی جب کہ لڑکیوں میں یہ شرح 76.09فیصدرہی ۔ مجموعی طور پردسویں جماعت کے یہ نتایج انتہائی حوصلہ افزاتو لگ رہے ہیں کیونکہ کامیابی کی شرح کافی اچھی رہی ہے تاہم جب رزلٹ گیزٹ کا پوسٹ مارٹم کیاجاتا ہے تو ایک الگ ہی تصویر ابھر کر سامنے آجاتی ہے ۔75فیصد کامیابی کی شرح کیلئے محکمہ تعلیم کو دراصل نجی سکولوںکا مرہون منت رہنا چاہئے جہاں کامیابی کی شرح تقریباً صد فیصد رہی ہے ۔یہ المیہ نہیں تو اور کیا ہے کہ اتنے اچھے رزلٹ میں بھی23سرکاری سکول ایسے ہیں جہاں ایک بھی بچہ امتحا ن میں کامیاب نہیں ہو پایا جو کہ ایک تشویشناک امر ہے، جس پر انتظامیہ کو سوچنا چاہئے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ سرکاری سکولوں کے نتائج بدستور انتہائی مایوس کن ہوتے ہیں جبکہ ان سکولوں میںبہترین سہولیات کے علاوہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ موجود ہیں جن کی تنخواہوں پر محکمہ تعلیم کو ماہانہ کروڑوں روپے ادا کر نا پڑ رہے ہیں۔اس سوال کا محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے پاس کوئی معقول جواب نہیں ہے اور وہ بانت بانت کی بولیاں بول کر عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ہر برس جموںوکشمیر میں سینکڑوں نئے سکول کھولے جاتے ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں سکولوں کا درجہ بڑھایا جارہا ہے اور کوشش یہ ہے کہ تعلیم کے نور سے ہر ایک کومنور کیا جاسکے لیکن ان سکولوں کو کھولنے کا کیا مقصد جب آپ کی کارکردگی بہتر ہونے کی بجائے بد سے بدتر ہی ہو جائے۔ سکولوں کی تعداد بڑھانے کا کیا مقصد ،جب پہلے سے ہی موجود سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کی جانب کوئی پہل نہ کی جائے ۔آپ بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیں گے لیکن اس کا کیا فائدہ جب ان کی بنیاد ہی صحیح نہ ہو اور میٹرک تک پہنچتے پہنچتے ہی وہ اپنا دم خم کھو بیٹھیں ۔سروشکھشا ابھیان ،ایجوکیشن گارنٹی سکیم اور براہ راست بھرتی کے ذریعے آپ ہزاروں نوجوانوں کیلئے روزگار کی سبیل پیدا کریں گے ،لیکن کیا یہ صرف روزگار تک ہی محدود ہے ،بظاہر ایسا ہی لگ رہا ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو نجی سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ مسلسل سرکاری سکولوں کے بچوں پر سبقت حاصل نہیں کر رہے ہوتے حالانکہ سرکاری سکولوں میں نجی سکولوں کی نسبت سہولیات کہیں زیادہ بہتر اور اساتذہ کہیں زیادہ تعلیم یافتہ اور ذہین ہیں ،توپھر کیا وجہ ہے کہ سرکاری سکول پچھڑتے ہی چلے جارہے ہیں،یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب محکمہ تعلیم کے ارباب حل و عقدکو دینا ہی پڑے گا۔اس بات سے کسی کو انکار نہیں کہ مرکزی اور یوٹی سرکاروں کی جانب سے چلا ئی جارہی متعدد سکیموں کے باعث سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جہاں ایک طرف طلبہ کی تعداد بڑھتی گئی ،وہیںدوسری جانب تعلیم کا معیار گٹھتا گیا اور آج حالت یہ ہے کہ سرکاری سکول اپنے آپ کو کہیں شمار و قطار میں ہی نہیں پاتے ہیں ۔محکمہ تعلیم اپنے دفاع میں لاکھ تاویلات پیش کرے لیکن اس حقیقت کی شاید ہی پردہ پوشی کی جاسکتی ہے کہ اس محکمہ میں جواب دہی کا شدید فقدان ہے ۔ارباب حل و عقد کو اس محکمہ کی حساسیت کا احساس ہونا چاہئے تھا ۔استاد کو قوم کا معمار کہا جاتا ہے اور یہ یہی استاد ہے جو ایک خوشحال اور مہذب معاشرے کی بنیاد ڈالتا ہے لیکن بورڈ امتحانا ت کے نتائج سے لگتا ہے کہ ہمارے اساتذہ اپنے فرائض سے ابھی بھی مکمل انصاف نہیں کررہے ہیں اور وہ اس عظیم پیشے کو مشن نہیں بلکہ پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ تصور کرتے ہیں ۔محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کویہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ انکریمنٹ روکنے یا معطلی سے سر کاری سکولوں میں تعلیم کا معیار بہتر نہیں ہوسکتا اور نہ ہی نتائج میں بہتری کی توقع کی جاسکتی ہے۔حکام کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر اس عظیم پیشے کاتقدس بحال کرنے کیلئے راست اقدامات کرنے ہونگے ،تبھی ممکن ہے کہ سرکاری سکولوں کی شان رفتہ بحال اور تعلیم کا معیار بلند ہو ،ورنہ جس حالت میں ہمارا موجودہ تعلیمی نظام ہے ،اس میں کسی بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی ہے ۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویشنو دیوی یاترا راستے پر لینڈ سلائیڈنگ | ایک یاتری ازجان،9زخمی،ایل جی کا اظہار افسوس
جموں
پونچھ میں لینڈ سلائیڈ نگ کا المناک حادثہ، 1طالبعلم جاں بحق، 5زخمی ڈپٹی کمشنر کی زخمی بچوں کی عیادت، متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کی گئی
پیر پنچال
ریاسی اور پونچھ میں آج سکول بند رہیں گے
جموں
جموں میں مون سون کا جادوسر چڑھ کر بولا | بادلوں کی گرج، بارش کی رم جھم اور قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ
جموں

Related

اداریہ

! ہمارا مستقبل اور ہمارا تغافل

July 21, 2025
اداریہ

مضر صحت پانی کی سپلائی سنگین مسئلہ

July 20, 2025
اداریہ

خطہ چناب کی سڑکوں پر موت رقصاں کیوں؟

July 19, 2025
اداریہ

ٹیکنالوجی رحمت یا زحمت ؟

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?