سرینگر//انسداد رشوت ستانی بیورو نے شمیم احمد شاہ سب ڈویژنل انجینئر،ٹرانسمشن ڈویژن بی ایس این ایل سرینگر اور دیگر کیخلاف بی ایس این ایل کو دھوکہ دے کر بین الاقوامی کالیں کرنے کیلئے غیرقانونی ٹیلی فون نیٹ ورک قائم کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا۔اینٹی کورپشن بیورو نے سپیشل جج اینٹی کورپشن سرینگر کی عدالت میں متعلقہ دفعات کے تحت دائرکیس زیر ایف آئی آر نمبر30/2007میں چالان پیش کیا۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزموں نے بی ایس این ایل کوفی منٹ6روپے کی شرح پر کال کی قیمت سے3کروڑ روپے کا چونا لگایا گیا۔ حقائق اور شواہد کی بنیاد پراینٹی کورپشن بیور ونے سپیشل جج اینٹی کورپشن کی عدالت میں ایف آئی آر30/2007کے سلسلے میں ملزم شمیم احمدشاہ اُس وقت کے جونیئر ٹیلی کام افسر،روشن لال بٹ(ریٹائرڈ) اپس وقت کے فون میکنک بسنل،فائدہ کنندگان اعجازاحمد بٹ اور شبیراحمد بٹ ،محمد شفعی بٹ اورنصیراحمد ملک کے خلاف چالان پیش کیا۔کیس کی اگلی سماعت10اپریل کو ہوگی۔