نئی دہلی //(یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی کی وجہ سے گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں منگل کو مسلسل تیسرے روز مستحکم رہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں فی الحال پٹرول 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ہفتے کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔ آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی آئی ہے ۔