ٹوکیو // (یواین آئی ) چین کا ایک جہاز جاپان کے ایشگاکی جزیزہ کے شمال میں ڈوب گیا۔ جہاز پر دس افراد سوار تھے جن میں سے سات کو بچالیا گیا ہے جبکہ تین لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔کیوڈو نیوز ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ جاپانی کوسٹ گارڈ نے سات افراد کو سمندر میں دیکھا اور اس علاقے میں ایک گشتی کشتی بھیجی۔ کشتی کی مدد سے سات افراد کو بچایا گیا۔ یہ حادثہ اوکیناوا صوبے کے ایشگاکی ساحل سے 330 کلومیٹر شمال میں پیش آیا۔