کنگن//کنگن پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے عمارتی لکڑی ضبط کی۔ پولیس تھانہ کنگن کی ایک پارٹی نے ایس ایچ اوآفتاب احمد کی قیادت اور ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری کی نگرانی میں مامر کنگن میں ایک چھاپے کے دوران تین افراد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد یوسف ٹھیکری ، نظیر احمد ٹھیکری اور شوکت احمد بانیاساکن مامر کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد کی تحویل سے جنگل سے غیر قانونی طور کاٹی گئی دس مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی۔پولیس نے اُن کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 7/21درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔