سرینگر//محکمہ تعلیم کشمیرنے واضح کردیا ہے کہ وادی میں اسکولوں کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ۔ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن کشمیر محمد یونس ملک کے مطابق سرینگر میونسپل حدود یا وادی کے دوسرے اضلاع میں قائم اسکولوں کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے۔ سرینگر میونسپل حدود میں اسکولوں کے اوقات کار صبح10بجے سے بعد دوپہر3بجے تک جبکہ دیگر علاقوں کیلئے اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے10 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک مقرر ہیں۔