نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1768 کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور اس جان لیوا وبا سے 98 اموات ہوئیں ہیں۔
دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 56 لاکھ 20 ہزار 749 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔
بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،989 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 39 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔