سرینگر// آنگن واڑی ورکر س نے بد ھ کو مہنگائی کے خلاف اور اپنی تنخواہوں کی واگذاری کے حق میں احتجاج کیا۔ پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے آنگن واڑی ورکروںنے اپنے حقوق کے حق میں جم کر نعرہ بازی کی اور فوری طور تنخواہوں کی واگزاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اپنے مطالبات خاصکر واجب الاداتنخواہوں کی واگذاری کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی انکی بات نہیں سنتا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ مستقلی تک کم از کم تنخواہ قانون کو لاگو کرنے مطالبہ بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر انکے حق میں کوئی پالیسی جلد نہیں بنائی گئی تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔احتجاجیوںنے کہا کہ ان کے جو ساتھی دوران ڈیوٹی معذور ہوئے ہیں انہیں ماہانہ مشاہرہ واگذار کیا جانا چاہئے اور انکی نوکریوں کو مستقل کیا جانا چاہئے۔