اننت ناگ // بجبہاڑہ میں مکان کی سلیب گرنے کے سبب مزدور جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔نوشہرہ بجبہاڑہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب یہاں محمد اسلم بجاڈ کے رہائشی مکان کی سلیب اچانگ گر گئی جس کی زد میں 2 مزدور آگئے جن میں ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج معالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا۔مہلوک مزدور کی شناخت جنید احمد ولد غلام حسن ساکنہ سمبندھ نوشہرہ جبکہ زخمی مزور کا نام شبیر احمد ننگرو ولد غلام محمد ساکنہ کھرم ہے۔عینی شاہدین کے مطابق کچھ ہفتے قبل مکان کی سلیب ڈالی گئی تھی اور آج اس کی شٹرنگ کھولتے وقت یہ حادثہ پیش آگیا۔