سری نگر//وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 اور7 مارچ کو بارشیں یا ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 مارچ کو خراب موسمی حالات سے کشمیر شاہراہ پر مٹی کے تودے گر اسکتے ہیں جس سے ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل واقع ہوسکتی ہے۔