سرینگر//حالیہ دسویں جماعت کے نتائج میں تعلیمی زون دمہال ہانجی پورہ کولگام کے تحت آنے والے گورنمنٹ ہائی اسکول ناگام نے صدفیصد نتائج برآمد کرنے میں کامیاب رہاجس پر مقامی لوگوں جن میں خاص کر غریب والدین نے اس کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بچوں اور اسکول میں تعینات عملے کو مبارکباد پیش کی ہے۔سب ضلع دمہال ہانجی پورہ کے نورآباد سے چار کلو میٹر دور ناگام نورآباد کے گاوں میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول جہاں دسویں جماعت میں 27 طلبہ و طالبات زیر تعلیم تھے جو حالیہ بورڑ امتحان میں سبھی کامیاب ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا یہ علاقے کا واحد سکول ہے جس نے اس انداز میں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے بتایا اس کامیابی نے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور والدین کے دل میں ایک امید پیدا کی ہے کہ وہ بھی نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم امیر گھرانوں کے بچوں کے برابر میعاری تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ۔ بہترین کار کردگی کرنے والے طلبامیں سہانا اظفر نے 484,فرحان 479، قرتالعین 461مہرانسا ء 458اویس احمد ملک 452،توحید احمد ملک نے 451، عنیساجان نے 437، سافل احمد لون نے 435، جوزی جان نے 434، سہیل احمدلوہار نے 416، محمد سمیر لون نے 415، احسانالحق نے 413، ذاکر احمد وگے نے 412نمبرات حاصل کر کے اسکول میں نمایاںرہے۔ نتائج منظر عام پر آنے سے جہاں اسکولی عملے نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہی مقامی لوگوں نے اسکول کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہارکر کے انہیں مبارک بادپیش کی۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد یاسین لون نے کہا کہ ’’ہم نے لاک ڈائون کے دوران کووڈ رہنما خطوط پر مکمل عمل کرکے تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کی اور ہر ایک بچے کی حاضری کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے بتایا ’’ہم نے کسی بھی مسئلے کو گاوں کے معزز شہریوں ،نمبر دار،سرپنچ یا دیگر ذی عزت لوگوں کے ساتھ مل کر اس ادارے کو ایک ماڈل سکول بنانے کی کوشش کر رہے ہیںجس میں مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ہیں اس دوران طلبہ و طالبات کے والدین اور علاقے کے لوگوں نے متعلقہ ہیڈماسٹر اور اسکولی عملے کی کام کاج کی سرہانا کی، اور امید ظاہر کی کہ آگے بھی اسی طرح اسکول میں یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ والدین نے اسکولی عملہ امتحانات میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی جو قابلِ فخر کی بات ہے۔