تھنہ منڈی//جمعہ کے موقع پر امام و خطیب مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی مولانا عبدالرحیم ضیائی قاسمی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ مسلم سماج اپنے عائلی و خاندانی نظام کو دین کی روشنی میں مستحکم کرے اور نکاح کو آسان کرے اور شادیوں میں جہیز کی جھوٹی نمائش سے پرہیز کرے چونکہ آج بلاضرورت فقط برداری و سماجی رسم و رواج اور مال و زر کے دکھاوے و اظہار کیلئے شادی مشکل سے مشکل ہوگئی جس کے نتیجے میں زناکاری بدکاری عام ہوتی جارہی ہے، اس بیراہ روی کے جرم میں ہم سب شریک ہیں علاوہ ازیں جہیز کے حقیر مطالبے جو بچی کے والدین کیلئے مستقل عذاب کی شکل اختیار کر چکا ہے خدا را ہم اب تقریروں تحریروں مکالموں کے بجائے خانہ خدا میں اپنے رب کو گواہ بناکر اعلان کریں کہ ہم جہیز کے لین دین کو عملی طور پر قطعا بند کریں گے اور نکاح و شادی کو سادگی کے ساتھ مساجد میں کریں گے اور حسب سہولت ولیمہ مسنونہ ہی کریں گے اس میں نیوتہ اور لین دین کے رواج کو ختم کریں گے اور اسراف و فضول خرچی سے خود بچیں گیاور سماج کو بھی اس قسم کی مہلک رسموں سے پاک کریں گے ۔ مفتی موصوف نے تمام حاضرین سے اس سلسلے میں ارادہ وعزم کروایا کہ جہیز و مہر کی زیادتی دراصل وراثت میں بیٹیوں کے حقوق و حصے نہ دینے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے لہذا ہمیں لازما چاہئے کہ بچوں کی طرح اپنی بچیوں کو بھی شرعی حصے کے مطابق جائداد و وراثت میں انکا حق ضرور دیں