راجوری// راجوری کے اگریتی گاؤں میں جمعہ کی سہ پہر کو آگ لگنے کے واقعے میں دو مویشی زندہ جل گئے جبکہ لاکھوں مالیت کی املا ک سمیت مکاان اور گائو خانہ خاکستر ہوگئے۔عہدیداروں نے بتایا کہ رام پال ولد سیتا رام سکنہ اگریتی گاؤں کے مویشی خانہ اور گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں پورا ڈھانچہ تباہ ہوگیا۔عہدیداروں نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں دو گائیں زندہ جل گئیں جبکہ فرنیچر سمیت گھریلو سامان راکھ ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ فائر فائٹنگ آپریشن میں دو فائر ٹینڈراستعمال کئے گئے لیکن آگ کے شعلوں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔