سرینگر//پارمپورہ قمرواری سرینگر میں آتشزدگی کے واقعہ میں جوائنری مل میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی خاکستر ہوگئی۔ پارمپورہ کے مقامی شہریوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آصف محمد میر ولد غلام محمد ساکنہ منصور کالونی پارمپورہ کی جوائنری مل میں شارٹ سرکٹ ہونے کے سبب آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی اور مشینری راکھ کا ڈھیر بن گئی۔قمرواری اور صفاکدل سے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیوں نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہوئے جائے واقعہ کا رخ کیا اور آگ پر قابو پالیا۔ پولیس اسٹیشن نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔