کنگن//وسطی ضلع گاندربل میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ہل پتی ہاکنار گنڈ سے بھاری مقدار میں عمارتی لکڑی ضبط کرکے ایک شخص کو گرفتار کرکے کیس درج کرلیا ۔
پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن کی قیادت میں ایس ایچ او گنڈ نے ہل پتی ہاکنار گنڈ میں ایک چھاپے کے دوران ریاض احمد بجران ولد محمد رفیق بجران ساکن ہل پتی ہاکنار گنڈ کے رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں غیر قانونی عمارتی لکڑی ضبط کرکے ریاض احمد بجران کو گرفتار کرکے کیس درج کرلیا۔