جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سرینگر میں منعقد ہونے والے گل لالہ فیسٹول کو عظیم الشان طریقے پر منانے کیلئے مربوط کوششیں کریں۔ اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے سرینگر کے ٹیو لپ گارڈن میں ہونے والے ٹیولپ فیسٹول کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ میٹنگ کشمیر میں موسم بہار شروع ہونے کے موقعہ پر ٹولپ فیسٹول کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کے کیلنڈر کو حتمی شکل دینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔مشیر نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا گل لالہ فیسٹول مختلف محکموں کی مختلف سرگرمیوں کا امتزاج ہونا چاہئے اور مختلف محکموں کے سربراہوںکو میلے کو عظیم الشان طریقے پر منعقد کرنے کے لئے ہم آہنگی اور تعاون سے کام کرنے کی ہدایت دی۔مشیر نے کہا کہ گلہ لالہ فیسٹول کے دوران روزمرہ سرگرمیوں کے حوالے سے تمام پہلوؤں کو محتاط انداز میں اُٹھایا جانا چاہئے تاکہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے سیاح بڑی تعداد میں میلے کی طرف راغب ہوں۔مشیر نے آف لائن اور مواصلات کے آن لائن طریقہ کار سے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعہ آئندہ تہوار کی وسیع تشہیر کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک بھر سے سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے اشتہاری مہم مقامی اور قومی میڈیا پر چلائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیولپ فیسٹول کو فروغ دینے کے لئے قومی اور مقامی اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے اور قومی میڈیا پر خاص اوقات کے دوران اشتہارات کی تشہیر یقینی بنانے کی ہدایت دی۔مشیر نے یہ بھی کہا کہ ٹولپ فیسٹول کو فروغ دینے کے لئے اہم مقامات پر ملک کے میٹرو شہروں میں تشہیری مواد آویزاں کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تہوار کو جموں وکشمیر کی متنوع ثقافت اورضیافتوں کے لئے ایک انوکھا موقعہ پیش کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلے کے دوران دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کی ایک براہ راست نمائش اور ثقافتی سرگرمیوں کی کارکردگی کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے پُرجوش مہمات ملک بھر میں میٹروسٹیشنوں ، ٹریول مارٹوں اور دیگر عوامی مقامات سمیت نمایاں مقامات پر چلائی جانی چاہیئے۔مشیر نے میلے کے دوران علاقے کی صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات اور ٹریفک کے نظم و ضبط پر بھی زور دیا تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری پھولبانی شیخ فیاض ،سیکرٹری سیاحتسرمد حفیظ ، ڈپٹی کمشنر سری نگر ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ، دائریکٹر ہینڈ لوم اور دستکاری کشمیر ، دائریکٹر پھولبانی کشمیر موجود تھے اور دیگر اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ سرمد حفیظ نے مشیر کو فیسٹول کے دوران عمل میں لائی جانے والی سرگرمیوں کے خلاصہ پیش کیااور کہا کہ اس میلے کو ایک بڑی کامیابی یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ معروف مقامی فنکاروں کے علاوہ بالی ووڈ کے مشہور میوزک فنکار وں کا بھی اس میلے میں شرکت کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔