سرینگر//سیکورٹی فورسز نے بدھ کو جنوبی ضلع شوپیان میں واٹھو گاوں کو محاصرے میں لیکر وہاں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس آپریشن میں فوج اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں اور اس کو گاوں میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گاوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔