سرینگر// محکمہ ٹریفک نے معراج العالم کے مناسبت سے آثار شریف حضرت بل میں زائرین کی بڑی تعداد کے توقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے12مارچ جمعہ اور19مارچ جمعتہ الوداع کیلئے بلا خلل ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت کیلئے معقول انتظامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع سے ان دنوں کیلئے آنے والا ٹریفک اور حضرت بل پہنچنے کیلئے روٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ شمالی کشمیر سے زائرین اور عقیدتمندوں کو لانے والی گاڑیوں کو شالہ ٹینگ پہنچ کر،پارمپورہ،قمرواری،سیمنٹ برج،نور باغ،سکہ ڈافر سے ہوتے ہوئے عیدگاہ،عالی مسجد،ساز گار پورہ،حول،علمگری بازار، مل اسٹاپ،مولوی اسٹاپ لال بازار،بوتہ شاہ محلہ راستے سے کنہ تار اور صدر بل کی طرف سے یونیورسٹی احاطے میں گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی ہدایت دی ہے۔اسی طرح سے جنوبی کشمیر سے آنے والی گاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پانتھہ چوک پہنچ کر،اتھوجن،بٹوارہ،سونہ وار بازار،رام منشی باغ سے براستہ گپکار،گرینڈ پیلس،زیارت گھاٹ،فور شور روڑ،حبک کراسنگ اور نسیم باغ کی طرف سے یونیورسٹی پارکنگ میں گاریاں کھڑی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے آنے والی گاڑیوں کو حید پورہ، بمنہ بائی پاس،بمنہ کراسنگ، قمر واری، سیمنٹ برج،نور باغ،سکہ ڈافر کے ہوتے ہوئے عیدگاہ،عالی مسجد،ساز گار پورہ،حول،علمگری بازار، مل اسٹاپ،مولوی اسٹاپ لال بازار،بوتہ شاہ محلہ راستے سے کنہ تار اور صدر بل کی طرف سے یونیورسٹی احاطے میں گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ لالچوک سے حضرت بل جانے والی گاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لال چوک، ایس آر ٹی سی کراسنگ،اخوان چوک، خانیار چوک،بہوری کدل،راجوری کدل،گوجوارہ چوک،حول، علمگری بازار،مل اسٹاپ، مولوی اسٹاپ لال بازار،بوٹہ شاہ محلہ،کنہ تار اور صدر بل کی طرف سے یونیورسٹی پارکنگ میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گاندربل سے درگاہ حضرت بل جانے والی گاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ناگہ بل،زکورہ،حبک سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی پارکنگ میں اپنی گاڑیاں کھڑی کریں۔ درگاہ حضرت بل سے واپسی کیلئے بھی محکمہ ٹریفک نے اپنا روٹ پلان مرتب کیا ہے،جس کے مطابق شمالی کشمیر جانے والی گاڑیاں سر سید پارکنگ سے عشائی باغ کراسنگ،رعناواری، خانیار، نو پورہ،ڈلگیٹ سے مولانا آزاد روڑ،بڈشاہ پل،جہانگیر چوک فلائی اور،بٹہ مالو،مومن آباد،،ٹینگہ پورہ،بمنہ بائی پاس،پارمپورہ،شالہ ٹینگ اور آگے سے شمالی کشمیر پہنچے گی۔ جنوبی کشمیر جانے والی گاڑیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ نسیم باغ پارکنگ سے،حبک کراسنگ،فورشور وڈ،نشاط،زیارت گھاٹ،گپکار،رام منشی باغ،سونہ وار بازار،بٹوارہ،پانتھ چوک اور اس سے آگے جنوبی کشمیر جائیں گی۔ بڈگام جانے والی گاڑیوں کو وایس کیلئے این آئی ٹی،عشائی باغ،رعناواری، خانیار،نائو پورہ، ڈلگیٹ،گالف کراسنگ،ریڈیو کشمیر سے براستہ عبداللہ برج، ہیٹرک کراسنگ،پولیس تھانہ راج باغ،جواہرنگر چوک،جواہر نگر بنڈ،رام باغ،برزلہ پل،صدر اور حید پورہ سے آگے بڈگام جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ گاندربل جانے والی گاڑیوں کو نسیم باغ پارکنگ سے حبک،زکورہ،ناگہ بل اور آگے گاندربل جانے کی اجازت ہوگی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق لاچوک جانے والی گاڑیاں واپسی میں این آئی ٹی پارکنگ،عشائی باغ کراسنگ،رعناواری،خانیار،نائو پورہ پل،خیام چوک،ڈلگیٹ اور ایم ائے روڑ سے ہوتے ہوئے لالچوک پہنچی گی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حضرت بل میں گاڑیوں کیلئے معقول پارکنگ کا انتظام رکھا گیا ہے۔