Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

مزید خبریں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 11, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
15 Min Read
SHARE

 ڈپٹی کمشنر راجوری کا کوٹرنکہ دورہ، کھاہ میں عوامی دربار منعقد

 محمد بشارت 
کوٹرنکہ// ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے کوٹرنکہ کے پنچایت حلقہ کھاہ میں بلاک دیوس کے سلسلے میں ایک پبلک دربار لگایا۔پبلک دربار کے دوران  لوگوں کے مطالبات سنے اور حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر راجوری نے کھاہ جاتے ہوئے راستے میں مڈل سکول حبی کا اچانک دورہ کیا جہاں موصوف نے سکول میں بیٹھ کر بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے صاف ستھرائی کرنے کی تلقین کی اور اساتذہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچے پیدل چل کر دور دور سے آتے ہیں ان کو محنت سے پڑھائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے کہا کہ میں بھی ایک گھنٹہ پیدل چل کر سکول پہنچتا تھا۔بعد میں ڈپٹی کمشنر کھاہ پہنچے جہاں ایک پبلک دربار منعقد کیا۔بلاک چیئرمین جاوید اقبال چوہدری نے علاقے کے مشکلات اور لوگوں کے تمام مسائل ڈپٹی کمشنر راجوری کے سامنے رکھے ۔سرپنچوں وپنچوں اور معزز لوگوں نے مطالبہ کیاکہ کھاہ  نمبر دو کے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے اورکھاہ نمبر دو اور مڑہوتہ کو سڑک دی جائے۔انہوںنے بجلی کی غیرمعیاری سپلائی کا بھی معاملہ اٹھایا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس پر ہدایت جاری کی کہ مجھے دو دن میں یہ رپورٹ دی جائے کہ جن لوگوں کے گھروں میں بجلی نہیں، ان کو کیوں بل تھمادیا جارہا ہے۔پینے کے پانی، کوٹرنکہ قصبہ میں فائر بریگیڈ گاڑی ، اے پی ایل راشن بڑھانے اور موبائل نیٹورک کی دقت کو دور کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راجوری نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں اب وہ وقت نہیں رہا ہے جب بدلاؤ کیا جائے گا اور بدلائو نظر بھی آ رہا ہے ۔
 
 
 
 
 

چناب میںہلکی برفباری و بارشیں | اشتیاق ملک+عاصف بٹ

ڈوڈہ +کشتواڑ//خطہ چناب کے پہاڑوں پر بدھ کے روز ہلکی برفباری و میدانی علاقوں میں بارش ہوئی جس میں نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔بدھ کے روز صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا تاہم بعد دوپہر میدانی علاقوں میں بارش و پہاڑوں پر ہلکی برفباری شروع ہوئی جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ۔س دوران کئی زمینداروں و عام لوگوں نے بارش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فصل کے لئے سود مند قرار دیا۔ادھر کشتواڑ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے ہی بارشیں و برفباری ہوتی رہی وہیں میدانی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارشیں ہوئیں جبکہ دھوپ بھی کھلتی رہی اور تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں اور یہ سلسلہ دن بھر چلتا رہا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

 پونچھ میں پہلے ای پلانٹ زرعی کلینک کا افتتاح 

حسین محتشم
پونچھ// محکمہ زراعت کی جانب سے پونچھ میں کاشکاروں کی سہولت کے لئے چیف ایگریکلچر افسر پونچھ اروند بارو نے بدھ وار کو پونچھ میں پہلے ای پلانٹ کلینک کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کلینک میں کسانوں کی فصلوں کے نمونوںکی جددید طریقہ سے جانچ ہو پائے گی اور انھیں مختلف اسکیموں کے ذریعہ فائیدہ پہنچایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا کلینک کھولا گیا ہے اس کے بعد تحصیل سطح پر بھی ای پلانٹ کلینک قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے یہ سب کچھ کسانوںکی پیداوار کی تجارت و کامرس کے فروغ اور سہولت ، کسانوں کو بااختیاربنانے، اْن کے تحفظ کیلئے، جائز قیمتوں کی یقین دہانی اور زرعی خدمات کے لئے ہے۔
 
 
 

زنانہ پارک پونچھ گریلنگ کا کام شروع 

حسین محتشم
پونچھ//محکمہ باغبانی پونچھ کے زیر اہتمام پونچھ میں مختلف پارکوں کی خوبصورتی کو بحال کئے جانے کے لئے تعمیراتی کام انجام دیئے جا رہے ہیں۔اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے زنانہ پریڈ پارک پونچھ میں گریلنگ کا کام شروع کیا گیا ہے جس پر مقامی لوگ خصوصی طور پر پارک میں سیر و تفریح کے لئے ہر روز آنے والی خواتین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔طاہرہ بیگم نامی ایک خاتون نے کہا کہ پریڈ پارک پونچھ چونکہ شہر خاص میں واقع ہے اس لئے پونچھ قصبہ کے ہر جگہ کے لوگ اسی پارک میں آنا  پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے پارک کی خستہ حالت ہو رہی تھی جس کی وجہ سے وہاں آنے والے لوگوں کو خصوصی طور پر خواتین اوران کے ساتھ آنے والے بچوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اب اس پارک کو مزید جاذب نظر بنانے کے لئے تعمیراتی کام کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاپارک میں پہلے ہی بچوں کے کھیلنے کے لئے جدید جھولے  اور دیگرسازو سامان نصب کیا گیا ہے اور اب جب وہاں فٹ پاتھ کی گرلنگ کی جا رہی ہے تو اس سے پارک کی خوبصورتی میں مزید نکھار آئے گا۔
 
 
 
 

مڈل سکول اپر ڈھرانہ میں کھیل مقابلے منعقد

جاوید اقبال          
مینڈھر//بھمبر گلی بریگیڈ کی مینڈھر گونرس نے بدھ وار کے روز گورنمنٹ مڈل سکول اپر ڈھرانہ میں سالانہ کھیل کود کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں سکول سے تعلق رکھنے والے بچوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر فوجی کی طرف سے بچوں کے کھیل کود کیلئے والی بال اور کھو کھو گے گرائونڈ بھی بنوائے تاکہ بچے کھیل کود کی طرف پڑھائی کے ساتھ ساتھ توجہ دیں اور سرحدی علاقے کے نام روش کریں۔ اس موقعہ پر سکولی اساتذہ کے علاوہ فوج کے آفیسران بھی موجود تھے ۔س موقعہ پر کمانڈگ آفیسر نے جیتنے والی ٹیموں کو 25/25سو روپے انعامات کے طور پر دئیے تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔
 
 
 

 چناب سے نعش برآمد

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی تحصیل درابشالہ کے قریب چناب دریا سے پولیس کو غیر شناختی لاش برآمد ہوئی۔دوپہر کو پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ درابشالہ کے قریب پانی نالہ میں لاش پائی گی جسکے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور اسے ضلع ہسپتال کے مردہ گھر منتقل کیا۔ پولیس نے اسکی پہچان کیلئے عوام سے تعاون طلب کیا ہے ۔
 
 
 

 نوشہرہ میں شہری کی لاش ملی

راجوری// نوشہرہ کے گاؤں دریالہ کا رہنے والا ایک شخص نوشہرہ کے دیئنگ گاؤں میں مردہ حالت میں پایا گیا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ہلاک ہونے والے کی شناخت 55 سال کے رام سوروپ ولد بودھ راج ساکن دریالہ نوشہرہ کے طور پر ہوئی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ مقتول گذشتہ پندرہ دن سے لاپتہ تھا اور وہ جنگل کے علاقے میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور نوشہرہ سے پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولیس تھانہ نوشہرہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہم موقع پر موجود ہیں اور تفتیش جاری ہے۔
 
 

تولی میں شہری کی پراسرار موت 

راجوری// ریاسی کے مہور سب ڈویژن کے تولی گاؤں کا رہنے والا ایک ادھیڑ عمر شخص پراسرار حالت میں چل بسا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ہلاک ہونے والے کی شناخت 33 سالہ عبد القیوم ولد بوبا کے طور پر ہوئی ہے جوضلع ریاسی میں مہور سب ڈویژن کے علاقہ چسانہ پولیس اسٹیشن کے تولی گاؤں کا رہائشی ہے۔پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ بدھ کی صبح یہ شخص پراسرار حالت میں اپنے گھر میں ایک مشتبہ حملہ میں زخمی ہوا اور اسے مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں سے اسے راجوری گوورنمنٹ میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ان کا راجوری ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم معائنہ کیا گیا اور بعد ازاں لاش کو تھانہ چسانہ کی پولیس ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔ 
 

چرس سمیت دو گرفتار

 ایم ایم پرویز
را م بن //بانہال پولیس نے بدھ کے روز دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 90 گرام پوست کا بھوسہ برآمد کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران بانہال پولیس اسٹیشن کی پولیس ٹیم نے دو افراد کوٹی چوک بانہال کے نزدیک روک لیا اور ان کے قبضے سے  90 گرام بھنگ (چرس) ضبط کرکے دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے ان کی شناخت اکیر احمد ولد عبدالرشید اور ساجد احمد ولد غلام حسن نائک ساکنان کسکوٹ بانہال کے طور کی۔
 
 

 PIA لیبل والا جہاز نماغبارہ ملا

 جموں//منگل کی شام ہیرا نگر سیکٹر کے سرحدی گاؤں سوترا چک میں، پی آئی اے لیبل والا جہاز نمابڑاغبارہ ملنے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی۔ لوگوں کی جانب سے پولیس کو باخبر کرنے کے بعد پولیس نے اسے اپنے قبضہ میں کرلیا۔خبروں کے مطابق جہاز نما بیلون پر انگریزی میں لکھے گئے پی آئی اے کے علاوہ اس کے ایک حصے میں پاکستانی پرچم (آدھا چاند اور ستارہ) بھی بنا ہے۔ جس سے یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ یہ جہاز نماغبارہ خود پاکستان سے ہوا کے دوش پر اڑ کر آیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سرکاری جہازوں پر پی آئی اے لکھا ہوتا ہے جس کا مطلب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہے۔
 
 

درابہ کا ہینڈ پمپ بے کار

سرنکوٹ/بختیار حسین// بلاک بفلیاز کے علاقہ درابہ میں متعلقہ حکام نے پانی کے ہینڈ پمپ کو بڑی غیر سنجیدگی سے نصب کیا ہے جس کا خال یہ ہے کہ وہاں سے کوئی بھی آدمی پانی صحیح ڈھنگ سے نہیں لے سکتا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ہینڈ پمپ لگائے جانے کے بعد وہاں اس کو سیمنٹ ڈال کرپکا کیا جاتا ہے لیکن ایسا وہاں بالکل نہیں ہے اورصرف ہینڈ پمپ ہے۔ مذکورہ پمپ سڑک کے کنارے نالی پر نصب شدہ ہینڈپمپ لوگوں کے لئے سر درد بن چکا ہے نہ ہی وہاں کوئی  برتن رکھ کر پانی لیا جا سکتا ہے اور نہ کوئی مسافر کھڑا ہو کر پانی پی سکتا ہے ۔
 
 

 ڈاکٹر خورشید اقبال کی موت پر اظہا ر تعزیت  

 بانہال // سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن بانہال( ثواب) نے تنظیم کے رکْن ماسٹر سید امتیاز کے برادر اکبر ڈاکٹر سید خورشید اقبال کی موت پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی موت کو علاقہ بانہال کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے اہل خانہ بالخصوص سید امتیاز دیگر اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ تعزیتی پیغام میں تنظیم کے ترجمان منظور احمد وانی نے کہا ہے کہ ثواب کے تمام اراکین دْکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اْنہوں نے کہا ہے کہ اْن کی موت سے علاقہ بانہال کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے جسے پْر کرنا مشکل ہے ۔
 
 

واٹر ٹینک میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے کا الزام

منجاکوٹ/پرویز خان//منجا کوٹ کے گلہوتی پنچایت کے واٹر سپلائی ٹینک میں غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سر پنچ محمد ایوب خان نے کہاکہ ٹینک کے کام میں غیر معیاری میٹریل استعمال ہو رہا ہے۔ مقامی لوگوں اور سرپنچ نے محکمہ جل شکتی اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ غیر معیاری مٹیریل استعمال کرنے سے متعلقین کو روکا جائے۔
 

 شیعہ فیڈریشن کا اظہار تعزیت 

جموں//شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںنے اصغر حسین میر ،میر یعقوب علی میر اور عباس حسین میر کی والدہ بیگم جان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ فیڈریشن کے زعماء و ممبران نے بیگم جان کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مرحومہ سادہ لوح خاتون کے ساتھ ساتھ سیرت البیت کی علمیت سے لبریز تھیں۔مرحومہ نئی پیڑھی کے لئے بہترین نمونہ تھیں۔مرحومہ نے اپنے حسن اخلاق سے سماج پرانمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔مزید کہا گیا کہ بیگم جان منڈی کے ایک چھوٹے سے گائوںٹنی سے تعلق رکھتی تھیںمگر ان کی ملت ِجعفریہ اور مکتبِ اہل ِبیت کے تئیںخدمات کو کبھی فراموش نہیںکیا جا سکتا ہے بلکہ ان کی ملت ِشیعہ کے لئے کارہائے نمایاںکو سنہری حروف سے تحریر کیا جا ئے گا ۔
 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

خطہ چناب

رام بن میں 5گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں ۔36یاتری زخمی

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
خطہ چناب

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا

July 5, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?