کنگن//ٹھیون کنگن میں 33برس قبل محکمہ زراعت کی طرف سے تعمیر کی گئی ایک عمارت خستہ حال ہوچکی ہے اور آج تک محکمہ نے کھبی بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ عمارت کی ایک منزل تعمیر کی گئی تھی لیکن چھت اوردیگرکام مکمل نہیں کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 1987 سے 2021تک محکمہ نے اس عمارت کو نظرانداز کردیا جس کی وجہ سے یہ عمارت مکمل طور خستہ حال ہوکر رہ گئی۔ اس عمارت کو مکمل کرنے کے بجائے دفتر کو ڑیرون منتقل کیا گیا۔مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ دفتر کو ٹھیون منتقل کیا جائے اور برسوں سے تعمیر ہورہی اس عمارت کے سلسلے میں تحقیقات کی جائے۔