۔ 5500ہیکٹر اراضی ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن دائرے میں لانے کا فیصلہ،کلچرل اکیڈیمی کا بطور سوسائٹی اِندراج
جموں//ڈیجیٹل اِنڈیا کے منصوبے کے تحت تمام سرکاری کام کاج کو چلانے میں بہتری لانے کے لئے بہترین طریقۂ کار اَپنانے کے غرض سے انتظامی کونسل (اے سی) کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کی صدارت میں منعقد ہوئی ، نے سول سیکریٹریٹ اور سول سیکریٹریٹ سے باہر تمام دفاتر کے اِی ۔ آفس نظام اختیار کرنے کو منظور ی دی۔تمام سرکاری دفاتر میں معین مدت کے اندر اِی ۔آفس نظام متعارف کیا جائے گا جس پر 67.62کروڑ روپے کی لاگت آنے کا تخمینہ ہے ۔ اِس قد م سے سال میں دو بار جموں اور سرینگر میں سیکرٹریٹیوں سے دفتری ریکارڈ منتقل کرنے پر آنے والے اخراجات میں بچت ہوگی اور سرکاری ریکارڈ کوٹرانسپورٹیشن کے لانے اور لے جانے ہونے والے نقصان کا خطرہ بھی ٹل جائے گا۔اِی ۔ آفس طرزِ عمل سے دفتری کام کاج کو مزید بہتری آئے گی اور عوامی خدمات کی فراہمی میں جواب دہی یقینی بن سکے گی۔پروجیکٹ کے تحت سول سیکریٹریٹ جموں اورسول سیکریٹریٹ سرینگر کے لئے ہائی سپیڈ اور بلا خلل کنکٹوٹی کے لئے ایل اے این فراہم کی جائے گی اور دونوں سیکرٹریٹیوں کے لئے وقف دو جی بی پی ایس انٹرنیٹ لیز لائن نصب کی جائے گی۔
۔19فیصد کرایہ کو منظوری
ٹرانسپورٹروں کو راحت پہنچانے کی غرض سے اِنتظامی کونسل نے تمام زمروں کے تجارتی سطح کی تمام مسافر گاڑیوں کے لئے کرایہ میں 19 فیصد اِضافے کی منظوری دی ۔یہ فیصلہ پیٹرل مصنوعات کے نرخوں ، ٹول ٹیکس ، گاڑیوں کو چلانے اوران کے رکھ رکھائو اَخراجات اور کووِڈ۔19لاک ڈون کے سبب ہوئے نقصانات کا تجزیہ کے بعد لیا گیا۔اس سے قبل فیئررویژن کمیٹی نے جموں و کشمیر تجارتی سطح کی مسافر گاڑیوں کے کرایہ کے 19 فیصد کی سفارش کی تھی ۔
کلچرل اکیڈیمی کا بطور سوسائٹی اِندراج
انتظامی کونسل نے جموںوکشمیر فن ، ثقافت و لسانیات کو سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 1860کے تحت بطور سوسائٹی درج کرنے کا منصوبہ منظور کیا ۔ اِس فیصلے سے اکیڈیمی جموںوکشمیر میں 2019تنظیم نو کے بعد لائی گئی اِنتظامی تبدیلیوں سے اکیڈیمی کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔جموںوکشمیرفن، ثقافت و لسانیات کی تنظیم نو مرکزی اداروں جیسے ساہتیہ اکادمی،سنگیت ناٹک اکادمی ، للت کلا اکادمی جیسے موجودہ ماڈل کی بنیاد پر کی جائے گی۔ نئی سوسائٹی کا کام کاج گورننگ باڈی کے ذریعے چلایا جائے گا جو لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت کے تحت کام کرے گی۔اس کے علاوہ دیگر اِنتظامی ادارے جنرل کونسل، سینٹرل کمیٹی اور فائنانسل کمیٹی شامل ہوگی بھی اس کے حصہ ہوں گے۔ سوسائٹی ، فن ،ثقافت اور اس سے منسلک مضامین پر ادب کی اشاعت کو فروغ دے گی ۔ا س کے علاوہ مونو گراف ، جرنل اور لغات انسائیکلو پیڈیا کی سبھی اشاعت کو فروغ دے گا۔ اس کے علاوہ ثقافتی تبادلات ، مشاعرے ، سمپوزیم ، تقاریر، مجالس ، کیمپ ، کانفرنس ، نمائشیں ، فلم شو، موسیقی ، رقص و ڈراما اور ثقافتی میلوں کے انعقاد کرے گی۔ اس کے علاوہ علاقائی ، قومی زبانوں میں لکھے گئے اَدب پاروں کے ترجموں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن
انتظامی کونسل نے نیشنل ایگریکلچرل کواپریٹیومارکیٹ فیڈریشن آف اِنڈیا لمٹیڈکی معاونت سے باغبانی شعبے میں ہائی ڈینسٹی عمل آوری کو منظوری دی ۔اس قدم سے باغبانی پیداوار کے معیار اور تعداد میں اضافہ ہوگا جس سے کسانوں کی آمدن دوگنی ہوگی ۔کسان دوست یہ سکیم سیب ، اخروٹ، چری،لیچیاور زیتون کے لئے عملائی جائے گی اور قریباً 5500ہیکٹر پیداوار موافق اراضی کو6 برس کے لئے سکیم کے دائرے میں لایا جائے گا۔نئی ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن سکیم باغ مالکان کو ہائی ڈینسٹی باغات لگانے کے لئے پچاس فیصد رعایت فراہم کرے گی جس کے ساتھ ہی باقی ماندہ چالیس فیصد سرمایہ کے لئے قرضہ سہولیت بھی فراہم کی جائے گی۔ سکیم باغ مالکان کو چھوٹے پیمانے پر آبپاشی ، پلانٹ میٹریل اور ژالہ باری سے بچائو میں آنے والے اخراجات پر بھی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔سکیم کے تحت چار کنال سے کم اراضی کے مالکان کسانوں کو ترجیح دی جائے گی۔
پشمینہ ٹیسٹنگ سینٹر
اِنتظامی کونسل نے پشمینہ ٹیسٹنگ اور کوالٹی سر ٹیفکیشن سینٹرکے انتظامی کنٹرول کے منتقل محکمہ سِکل ڈیولپمنٹ سے لے کر محکمہ صنعت و حرفت کے دائرے میں لانے کو منظوری دی۔ اِس فیصلے سے کاریگروں اور بُنکروں کو پشمینہ مصنوعات کی تصدیق کیلئے ٹیسٹنگ ، سرٹیفکیشن اور لیبلنگ کی سہولیت حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ اِس کے علاوہ مارکیٹ میں حقیقی پشمینہ پر مبنی ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم مصنوعات کو فروغ دینے کے ساتھ مستند تجارت کے ذریعہ کاریگروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔
بارہمولہ میں ڈبل لین جیٹی پُل
انتظامی کونسل اجلاس میں بارہمولہ میں دریائے جہلم پر جیٹی پُل کے تعمیراتی منصوبے کو منظوری دی گئی ۔جس کی 30 کروڑ روپے تخمینہ لاگت جموں و کشمیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن (جے کے آئی ڈی ایف سی) فراہم کرے گا۔جے کے آئی ڈی ایف سی زیرتعمیر پروجیکٹوں کے تحت یہ پروجیکٹ ہاتھ میں لے گا جس کے تحت وہ بارہمولہ کے جیٹی خواجہ باغ میں دریائے جہلم پر 262 ملین ، 5 سپین ، ڈبل لین پل تعمیر کرے گا۔ یہ منصوبہ بارہمولہ قصبے کو گزرتے ہوئے دریائے جہلم پر ایک متبادل راستہ فراہم کرے گا اور قصبے میں ٹریفک کے دبائوکو کم کرنے میں بہت حد معاون ثابت ہوگا۔یہ پُل رفیع آباد ، ہندواڑہ اور کپواڑہ کے علاقوں سے متعدد دیہاتوں کو مربوط کرے گا ۔