مینڈھر//ب ڈویژن مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کی پنچائت کسبلاڑی میں قائم گورنمنٹ ہائی سکول بریلہ کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور دو سو کے لگ بھگ بچوں کیلئے صرف پانچ اساتذہ لگائے ہوئے ہیں۔علاقہ کے لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ ہائی سکول بریلہ ایک پہاڑی پر واقع ہے ، یہ سکول 2018میں ہائی سکول بنا تھا جس میں 19اسامیا ں ہیں اور متعلقہ محکمہ نے صرف پانچ اساتذہ سکول میں تعینات کئے ہوئے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ وہاں پر کچھ اساتذہ جموں یا کسی اور ضلع کے سکول میں تعینات کئے ہوئے ہیں جبکہ انکی تنخواہ ہائی سکول بریلہ سے نکلتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فوری طور مزید اساتذہ سکول میں تعینات کئے جائیں اور بچوں کا مستقبل تباہ نہ کیا جائے ورنہ لوگ بچوں کو ساتھ لیکر سرکار کے خلاف ایک بہت بڑا حتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ کے آفیسران پر عائد ہوگی ۔