کنگن//سیاحتی مقام سونہ مرگ میں باری برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ گذشتہ روز سے جاری برفباری کی وجہ سے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں تین فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔
ہوٹل والوں نے بتایا کہ گذشتہ شب سے ہی بجلی بھی غائب ہے جس کی وجہ سے ہوٹلوں میں مقیم سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شاہراہ سے برف ہٹانے کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ سونہ مرگ میں قیام کررہے سیاحوں اور دوکانداروں اور ہوٹل والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔