نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے کیسز میں اچانک آئی تیزی کے درمیان جمعہ کے روز تقریبا دوگنی رفتار سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8011 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ آج اچانک تقریبا د وگنی رفتار سے ملک کی 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ کی اطلاعات ہیں۔
اسی عرصے کے دوران میں کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر100 سے بڑھ 117 ہو گئی ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 61 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔