سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے: محکمہ اریگیشن و فلڈ کنٹرول

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//گذشتہ36گھنٹوں کی مسلسل بارشوں سے اگر چہ عوامی حلقوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے تاہم محکمہ اریگیشن و فلڈ کنٹرول نے جمعہ کو اس بات کی وضاحت کی کہ وادی کشمیر میں فی الوقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ کے ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں اور واٹر باڈیز میں پانی کی سطح معمول سے کافی نیچے ہے۔
دریں اثناءوادی بھر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں سے برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سہ پہر سے موسم میں بہتری کی توقع ہے۔ 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *