سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے بیلو علاقے میں جمعہ کو ایک30سالہ شہری کی لاش بر آمد ہوئی۔
مذکورہ شخص آری گام کا باشندہ تھا جو وہاں سے سات کلو میٹر دور ہے۔
سمیر احمد راتھر صبح سویرے گھر سے نکلا تھا اور بعد میں اُس کی لاش بیلو میں ایک میوہ باغ سے بر آمد کی گئی۔
ایس ایچ او ،راجپورہ نے جی این ایس کو بتایا کہ قانونی لوازمات پوری کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔