ٹنگمرگ// اوگمونہکنزر ٹنگمرگ میں ایک نامعلوم نقاب پوش پستول بردار گرامین بینک سے2لاکھ24ہزار کی رقم لوٹ کر فرار ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ گائوں ٹنگمرگ سے 5کلو میٹر دور ہے، جس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہیں۔ مزکورہ برانچ میں تعینات منیجر نماز جمعہ ادا کرنے مقامی جامع مسجد گیا ہوا تھا اور اسوقت وہاں دوسرا منیجر ایک کلرک کے علاوہ مزید دو افراد موجود تھے جو منیجر کا انتظار کررہے تھے۔ اسی دوران3 نقاب پوش بینک میں داخل ہوئے ،جن میں ایک نے پستول نکال کر فائر کیا اوربعد میں کونٹر توڑ کر وہاں موجود دو لاکھ چوبیس ہزار لوٹ کر بڑی تیزی کے ساتھ فرار ہوگئے۔ کنزر پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر/2021 17 درج کرکے بینک لوٹنے والے تینوں افراد کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے بینک عملے کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کیا ہے۔ ایس ایس پی بارہمولہ نے اس واقعہ کے بارے میں کہا کہ بینک لوٹنے کی یہ واردات شک آور اور پر اسرار دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوع سے کسی گولی کو خول بر آمد نہیں ہوا ہے اور نہ گولی چلنے کا کوئی ثبوت نظر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کی مکمل تحقیقات شروع کردی ہے۔