گاندربل//ارشاد احمد//مسلسل بارشوں سے گاندربل کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جس کی وجہ سے عبور و مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ گاندربل کے شیر پتھری سے ملحقہ علاقہ گوگجہ گنڈ پتی دیو پورہ رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے سالوں۔ لوگوںکاکہنا ہے کہ اس رابطہ سڑک پر نہ ہی میگڈم بچھایا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی مرمت کی گئی جس کے نتیجے میں سڑک ناقابل استعمال بن گئی ہے ،جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں جن پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے۔ عاقب احد وانی نے اس بارے میں کشمیر عظمی کو بتایا کہ اس رابطہ سڑک پر روزانہ طلاب،سرکاری ملازمین، مریضوں اور عام شہریوں کو عبور و مرور کرنے میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مذکورہ شہری نے کہاکہ اس سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے متعدد حادثات پیش آئے ہیں جب بڑے بڑے کھڈوں میں موٹر سائیکل سوار اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زخمی ہوگئے ۔ لوگوںکاکہن اہے کہ متعدد بار حکام کو سڑک کی خستہ حالی اور مرمت کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ لوگوںنے مطالبہ کیا کہ رابطہ سڑک کو فوری طور پر قابل استعمال بنایا جائے ورنہ عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلع انتظامیہ پر ہوگی۔