سرینگر//حقانی میموریل ٹرسٹ نے میر سید علاالدین حقانی المعروف علی صاحب حقانی کے عرس پر خراج عقیدت پیش کیا۔۔ ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ سید حمید اللہ حقانی اور جنرل سیکریٹری بشیر احمد ڈار نے کہا کہ سید علاالدین حقانی معروف اولیائے کرام میں شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے راہ حق کے ہزاروں متلاشیوں کی رہنمائی کی، غربا ، مساکین اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں آگے آگے رہتے تھے اور ایک صوفی شاعر بھی تھے جنہوں نے نعوت ، مناقب اور غزلیات کا گرانقدر سرمایہ پیچھے چھوڑا اورکشمیری ادب کو مالامال کیا۔ ٹرسٹ کے جملہ عہدیداروں و اراکین ، ٹرسٹ کے ساتھ منسلک ادارے ، تحریک اسلامی ، ابن حقانی یوتھ فانڈیشن ، دارلعلوم حقانیہ سویہ بگ ، دارلعلوم فیضان مدینہ آروہ بیروہ، دارلعلوم قریشیہ شیری بارہمولہ ،دارلعلوم سلطان العارفین ترچھل پلوامہ ، دارلعلوم شاہ ولی اللہ ست بونن کپوارہ اور دارلعلوم لبیک یا رسول اللہؐ سوپور نے بھی میر سید علاالدین حقانی کو عرس پرخراج عقیدت پیش کیا۔