پونچھ// کویڈ 19کے معامالات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو کی ہدایت پرروزانہ کی بنیاد پر جانچ کی جارہی ہیں۔ایک سرکاری بیان کے مطابق ضلع میں جمعہ کے روز کل 374 نمونوں کی جانچ ہوئی سبھی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔اس دوران مینڈھر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو کہ دبئی سے حال ہی میں آیا تھا اور اس کا جموں میں ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، جنھیں ضلع ہسپتال پونچھ کے آئی سولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، تاکہ ماہر ڈاکٹر صاحبان کی دیکھ ریکھ میں ان کا علاج بہتر طریقہ سے کیا جا سکے۔ان کے علاوہ تین مزید افراد 10 دن پہلے دہلی میں مثبت پائے گئے تھے ، انھیں بھی پونچھ لایا گیا ہے،ان کے نمونے دوبارہ حاصل کر کے ان کی جانچ کی جا رہی ہے، تب تک انہیں ضلع ہسپتال کی کویڈ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔