سرینگر//مشتبہ جنگجوﺅں نے سنیچر کو شمالی قصبہ سوپور میں پولیس پوسٹ پر ایک گرینیڈ پھینکا۔
اطلاعات کے مطابق اس گرینیڈ دھماکے میں دو اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم حکام نے کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔
پولیس ذرائع نے تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ سوپور بس اسٹینڈ میں قائم پولیس پوسٹ کی طرف ایک گرینیڈ پھینکا گیا ہے جو دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔
نیوز ایجنسی کے این او نے ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جنگجوﺅں کی طرف سے پھینکا گیا گرینیڈ نشانہ چونک کر سڑک کے ایک طرف پھٹ گیا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکرتلاشی آپریشن شروع کیا۔