سرینگر//حکام نے سنیچر کو بتایا کہ اس سال امر ناتھ یاترا28جون سے شروع ہوکر22اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اس سلسلے میں فیصلہ امر ناتھ شرائن بورڈ کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔
بورڈ فیصلے کے مطابق جنوبی کشمیر میں پیر پنچال کی بلندیوں پرواقع امر ناتھ گپھا تک یاتریوں کاسفر56دنوں پر مشتمل ہوگا۔ اس کا آغاز28جون سے ہوکر22اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔
یہ یاترا جنوبی کشمیر میں پہلگام اور وسطی کشمیر میں بالہ تل راستوں سے کی جاتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس سالانہ امرناتھ کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کی وجہ سے نہیں ہوسکی تھی۔