سرینگر//پنجورہ شوپیان میں ایک تیندے کودوبچوں سمیت دیکھے جانے کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔اس دوران محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کے اگرچہ تیندے کو پکڑے کیلئے مہم شروع کی ہے تاہم ابھی تک انہیں تیندے کوپکڑنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔قصبہ شوپیان سے ایک کلو میٹر دور پنجورہ گائوںمیںسنیچر کی صبح کچھ مزدورجو میوہ باغات میں کام کر رہے تھے،نے دو بچوں سمیت ایک تیندوے کو دیکھا جس کے بعدانہوں کو مقامی لوگوں کو اطلاع دی۔ مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات کواس کی جانکاری دی اورمحکمہ کی ایک ٹیم گاوں پہنچ گئی اور تیندوے کی تلاش شروع کر دی گئی۔محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے کئی باغوں میں اِن جانوروں کے پنجوں کے نشانات پائے جس سے علاقے میں تیندوے کی موجودگی کااظہارہوا۔مقامی نوجوانوں نے بھی محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کے ہمراہ تیندوے کو ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی شروع کی ،تاہم شام دیر گئے تک تیندے کو کہیں کوئی اتہ پتہ نہ چلا۔گزشتہ کئی روز کے دوران علاقے میں تیندوے کو دیکھے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔