سرینگر // پارلیمانی وفد کی آمد 21مارچ کو متوقع ہے جو یہاں سینئر پولیس و سیول افسران کو اعزازات سے نوازیں گے۔ایوارڈ دینے کی تقریب ایس کے آئی سی سی میں 21مارچ کو منعقد ہونے جارہی ہے جس میں شرکت کرنے کی غرض سے پارلیمانی اراکین موجود رہیں گے۔جن افران کو اعزازات سے نوازا جائیگا ان میں ایس ایس پی شلندر مشرا، ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری شامل ہیں اسکے علاوہ میڈیا، سماجی کارکنوں، نوجوانوں، نیم طبی عملہ ، کھلاڑیوں اور دیگر افراد کو اعزازات دیئے جائیں گے۔
۲