وادی کشمیر میں پرائمری سطح کے سکول بھی کھل گئے

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//وادی کشمیر میں پیر کے روز پرائمری سطح کے سکول کورونا لاک ڈاون کے بعد پہلی بار کھل گئے۔
مڈل، ہائی اورہائیر سیکنڈری سطح کے سکول اگر چہ یکم مارچ سے ہی کھلے تھے، لیکن کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کی وجہ سے پرائمری سکول ابھی نہیں کھلے تھے۔
وادی بھر کے سبھی سکول پہلے اگست1019کے پارلیمانی فیصلے کی وجہ سے بند رہے جس کے بعد مارچ 2020میںکورونا وائرس کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔
اطلاعات کے مطابق آخر کار ننھے منے بچے آج سے سکول جانے لگے اور صبح سے ہی وادی بھر کی سڑکوں پر وردیوں میں ملبوس چھوٹے بچوں کا رش دکھائی دے رہا تھا۔
حکومت نے پہلے ہی ہدایات دی ہیں کہ سبھی تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاو کے متعلق حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *