سرینگر//جنوبی ضلع کولگام میں ایک چیتے نے پیر کو حملہ کرکے دو افراد کو زخمی کیا۔ یہ واقعہ ضلع کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق چیتے نے 55سالہ غلام محمد ڈار اور35سالہ جاوید احمد ڈار پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا۔
دونوں جنگل سے گھر کی طرف جارہے تھے جب بلنارڈ علاقے کے نزدیک اُن پر حملہ ہوا۔
زخمیوں کوسب ضلع اسپتال دمحال لیجایا گیا جہاں سے اُنہیں ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا۔