سری نگر// شمالی کشمیر کے لولاب علاقے میں پیر کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب علاقے میں درجنوں مردہ کووں کو بکھرے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ لولاب کے گنڈ ماچھر علاقے میں پیر کی صبح مقامی لوگوں نے درجنوں مردہ کووں کو بکھرے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے علاقے میں کئی لومڑیوں کی بوسیدہ لاشوں کو بھی دیکھا۔