سری نگر//وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے ہلکے درجے کے برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 20 مارچ تک موسم خشک و خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 21 اور 22 مارچ کو بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔