جموں میں15کلو گرام حشیش ضبط،4افراد گرفتار

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جموں میں پولیس کے خصوصی سکارڈ نے منگل کو ایک کارروائی کے دوران 15کلو گرام حشیش ضبط کرکے چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ایک چیک پوئنٹ پرگاڑیوں کی تلاشی شروع کی جس کے دوران ایک گاڑی سے15کلو گرام حشیش ضبط کی گئی۔اس گاڑی میں چار افراد محو سفر تھے اور اُن چاروں کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لی گئی۔
گرفتار شدگان کی شناخت دیپک،گریش کمار،تمنا اور آسین لتا ساکنان اتر پردیش اور راجستھان کے طور کی گئی ہے اور ان کیخلاف کیس درج کرلیا گیا۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *