سری نگر// جموں وکشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے دو مختلف اضلاع سے 4 نوجوانوں کو جنگجوو¿ں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے سے باز رکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے منگل کے روز وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے دو کمسن لڑکوں کو جنگجووں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے سے باز رکھتے ہوئے انہیں کونسلنگ کے بعد اپنے اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڈگام پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ان دو کمسن لڑکوں کو جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے پکڑ کے اپنے اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔