سرینگر//جموں کشمیرحکومت نے گذشتہ رات دیر گئے 34آئی اے ایس و کے اے ایس افسران کی تبدیلیاں و ترقیاں عمل میں لاکر انتظامیہ بھاری پھیر بدل کیا۔اس سلسلے میں جاری آرڈر کے مطابق محمد اعجاز ضلع کمشنر سرینگرجبکہ انشل گارگ ضلع کمشنر جموں ہونگے۔
اس آرڈر کے مطابق جن اہم سرکاری افسران کی تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں اُن میں ضلع کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگو لانگر بھی شامل ہیں جنہیں صوبائی کمشنر جموں کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
محمد اعجاز(آئی اے ایس) کو ضلع کمشنر سرینگر کے طور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ضلع کمشنر اننت ناگ انشل گارگ ضلع کمشنر جموں ہونگے۔ضلع کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری (آئی اے ایس) کو تبدیل کرکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشن یوتھ کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
ضلع کمشنر اُدھمپور پیوش سنگلا کو تبدیل کرکے ضلع کمشنر اننت ناگ مقرر کیا گیا ہے۔کریتیکا جیوتسنا کو تبدیل کرکے ضلع کمشنر گاندر بل کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
راہل یادو کو پونچھ سے تبدیل کرکے ضلع کمشنر کٹھوعہ کے طور تعینات کیا گیا ہے۔بصیر الحق چودھری (آئی اے ایس) کو ضلع کمشنر پلوامہ کے طور تعینات کیا گیا ہے۔
بلال محی الدین بٹ کو کرناہ سے تبدیل کرکے ضلع کمشنر کولگام بنایا گیا ہے۔انورادھا گپتا اب ڈائریکٹر سکول ایجو کیشن، جموں سے تبدیل کرکے ضلع کمشنر سانبہ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح اجے کمار اب ضلع کمشنر ریاسی ہونگے جبکہ اندرجیت کو تبدیل کرکے ضلع کمشنر پونچھ بنایا گیا ہے۔وکاس شرما ضلع کمشنر ڈوڈہ ہونگے جبکہ اندو کنول ضلع کمشنر اُدھمپور ہونگے۔