سری نگر// لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے بدھ کے روز یہاں سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کا عہدہ سنبھالا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل پانڈے، جو نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کے فارغ التحصیل ہیں، کو 343 کلو میٹر طویل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی نگرانی اور وادی میں جنگجو مخالف آپریشنز کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کو سری نگر میں قائم پندرہویں کور کی سربراہی سپرد کی۔