سرینگر//سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ بدھ کو پیپلز کانفرنس میں شامل ہوگئے۔
پیپلز کانفرنس کے چیئر مین سجاد غنی لون نے اپنے دیگر پارٹی لیڈروں کے ہمراہ بیگ کے گھر جاکر اُن کا خیر مقدم کیا۔
پیپلز کانفرنس کے ایک بیان کے مطابق بیگ نے اُس پارٹی میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔