سری نگر// وادی کشمیر میں خشک وخوشگوار موسم کے ساتھ ہی بہار نو ہر سو سایہ فگن ہے جس سے اہلیان وادی کے ساتھ ساتھ غیر مقامی سیاح بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 21 مارچ سے موسم ایک بار پھر خراب ہوسکتا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 21 مارچ سے 24 مارچ تک برف وباراں متوقع ہے۔