میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد اب تک 230 سے زیادہ افرادہلاک

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نیپڈا// میانمار میں بغاوت کے بعد 44 دنوں میں مظاہروں کے خلاف ہونے والی کارروائی میں 230 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی ہے۔
میانمار میں ، پولیٹیکل قیدی امدادی ایسوسی ایشن کے شہری حقوق کے گروپ نے جمعہ کے روز فیس بک پر لکھا ،”یکم فروری سے ، ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں پر کارروائی میں 234 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔“
اس سے ایک دن پہلے ، حقوق گروپ نے یہ تعداد 224 بیان کیا تھا۔ گروپ نے بتایا کہ یہ اس کے پاس ریکارڈ شدہ ہلاکتوں کی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں یہ تعداد اور بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران2330 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *