کولگام//ضلع کولگام میں اس سال انچاس ٹن ٹرائوٹ مچھلیوں کی پیداوار ہوئی ہے ۔اس بات کااظہار ضلع میں نیلے انقلاب کی عمل آوری کاجائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنرکی صدارت میںحکام کی ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا۔میٹنگ کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماہی پروری شبیراحمد نے بتایا کہ نیلے انقلاب پروگرام کے تحت ضلع میں مچھلیوں کی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے کارگراقدام کئے گئے ہیں تاکہ ضلع میں روزگار کے مواقع پیداہوں اورمچھلیاں پالنے والوں کی بہبود کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔اس پروگرام میں مچھیروں کیلئے مکانات بنانا بھی شامل ہے۔میٹنگ کے دوران اس سے مستفید ہونے والوں کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی بھی ہوئی جو ضلع کے درج شدہ حقیقی مچھیرے ہیں۔اس دوران 48مستفیدین کیلئے نیلے انقلاب کے تحت مکان بنانے کاانتخاب ہوا۔موجودہ مالی سال کے دوران ضلع میں ٹرائوٹ مچھلیوں کے 23فارم قائم کئے گئے۔